‫‫کیٹیگری‬ :
20 August 2018 - 17:52
News ID: 436927
فونت
آیت الله محمد مؤمن:
گارڈین کونسل کے رکن نے ولایت فقیہ کو ولایت رسول و امیرالمومنین کا تسلسل جانا اور کہا: ولایت فقیہ ، امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کے مانند ہے لہذا ہمیں اس راستہ پر گامزن رہنا چاہئے ۔
آیت الله محمد مؤمن

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے رکن آیت الله محمد مؤمن نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غدیر کے موقع پر خداوند متعال نے رسول اسلام(ص) سے کہا کہ وہ امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت سب تک پہونچا دیں ۔

انہوں نے مزید کہا: آیت شریفہ "یا ایھا الرسول بلغ" کی بنیاد پر ایسا نہیں تھا کہ رسول اسلام(ص) نے خود امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولایت کے اعلان کا فیصلہ کیا ہو بلکہ یہ الھی حکم تھا اسی بنیاد پر خداوند متعال نے فرمایا کہ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو گویا رسالت کا وظیفہ انجام نہیں دیا ۔

آیت الله مؤمن نے کہا: امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت خدا کی مرضی تھی کہ جو اس عمل کی اہمیت کا بیانگر ہے ۔

گارڈین کونسل کے رکن نے ولایت فقیہ کو ولایت رسول و امیرالمومنین کا تسلسل جانا اور کہا: ولایت فقیہ ، امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کے مانند ہے لہذا ہمیں اس راستہ پر گامزن رہنا چاہئے ۔

انہوں‌ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ  اسلامی احکامات پر عمل انسان کی نجات کا سبب ہے کہا: اسلام کی بقا اور انسان کی سعادت کے لئے خداوند متعال نے اولیاء و مرسلین کا انتخاب کیا اور غدیر میں امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کا اعلان کرکے دین کو مکمل کردیا۔/۹۸۸/ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬